26/Mar/2019
News Viewed 2388 times
T20کرکٹ لیگ میں پاکستانی شاہین ایک بار پھر سرخروع ہوئے اور اپنی کارکردگی کا اچھا مظاہرہ کیا بابر اعظم اپنی اچھی صلاحیت کی وجہ سے ٹاپ پر ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی حکمرانی سب سے ٹاپ پر ہے بھارت پر 13پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان نویں نمبر پر ہیں جبکہ بابر اعظم اچھی کارکردگی دکھا کر ٹاپ پوزیشن پر ہیں ۔
مزید پڑھیئے:شاہینوں کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستانی کھلاڑی باؤلنگ میں بھی آگے شاداب خان دوسرے نمبر پر ،عماد وسیم چوتھے نمر پر اور فہیم اشرف نویں نمبر پر موجود ہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈل فیلکوایو دسویں نمبر پر پہنچ گئے ،تبریز شمسی 35ویں نمبر پر پہنچ گئے۔گلین میکسول آل راؤنڈر کے پہلے نمبر پر جبکہ بنگلہ دیشی شکیب الحسن کا دوسرا نمبر ہے۔
سری لنکا کی ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے کیونکہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف 3میچز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح حاصل کی ہے۔سری لنکا 2پوائنٹس کی کٹوتی پر آسٹریلیا سے بھی پیچھے ہے۔